لندن(آئی این پی )برطانیہ میں 50برس بعد بھاپ سے چلنے والی ٹرین ایک بار پھر رواں دواں ہو گئی،ٹرین کمبریا سے شمالی یارکشائر تک روازنہ چار بار سفر کرے گی جبکہ باقاعدہ سروس کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبرطانیہ کے شمالی علاقے یارکشائر میں 50 برس بعد بھاپ سے چلنے والے انجن کی مدد سے چلنے والی ریل سروس کا
ایک بار پھر آغاز ہو گیا ہے۔ نورنیڈو نامی انجن کے ذریعے ایڈن ویلی سے چلی۔جنگلوں اور وادیوں سے گزرتی ٹرین جب یارکشائر ڈیلز سٹیشن پہنچی تو کچھ لوگ حیران ہوئے تو کچھ اس منظر کے سحر میں جکڑ گئے۔ ٹرین کمبریا سے شمالی یارکشائر تک روازنہ چار بار سفر کرے گی جبکہ باقاعدہ سروس کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا۔بھاپ سے چلنے والی ٹرینوں کو برطانوی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔ اس نے انیسویں صدی میں ریلوے نے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بچوں کے لئے فکشن کردار تھامس نے زبردست مقبولیت حاصل کی تھی۔