منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عجائبات کی دنیا افریقہ ! آلوئوں میں سے زندہ مچھلیاں برآمد ۔۔۔۔۔ویڈیو نے دیکھنے والوں پر سکتہ طاری کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رب کائنات نے اس جہان میں نہ جانے کتنی مخلوقات و عجائبات تخلیق کر رکھے ہیں جن کو دیکھ کر ہر کوئی کسی ایک کے رب ہونے پر ضرور یقین کرتا ہے کہ کوئی تو ہے جو اس جہان کا خالق ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ افریقہ کے ایک نامعلوم دیہی مقام پر ایک سیاح کو پیش آیا جس کی بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں پر سکتہ طاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق افریقہ کے ایک نامعلوم دیہی مقام پر ایک سیاح نےزمین سے آلوئوں میں بند زندہ مچھلیاں برآمد ہونے کی ویڈیو بنائی ہے جو ،فیس بُک پیج ’’اینیمل ورلڈ‘‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے حیرت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس میں زمین کے اندر سے نکلنے والے آلوؤں میں سے زندہ مچھلیاں برآمد ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔ویڈیو میں مقامی باشندوں نے پہلے زمین کھود کر آلو نکالے اور پھر آلوؤں کے چھلکے اتار کر ان میں سے زندہ مچھلیاں نکالیں۔اگرچہ ویڈیو میں ان مچھلیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ان کے جسم سے نکلی ہوئی پیروں جیسی ساختیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ’’مڈ فش‘‘ (کیچڑ مچھلی) کی افریقی اقسام سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں ’’دھبے دار افریقی پھیپھڑا مچھلی‘‘ (اسپاٹڈ افریکن لنگ فش) یا ’’سلینڈر لنگ فش‘‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ ان کا سائنسی نام Protopterus dolloi ہے۔اس قسم کی مچھلیوں میں عام طور پر مچھلی کے نر اپنی مادہ کے انڈوں کی حفاظت کے لیے خود کو دریائی تہہ میں موجود کیچڑ میں دفن کرلیتے ہیں اور تب تک وہیں رہتے ہیں جب تک انڈوں میں سے بچے نکل نہیں آتے۔واضح رہے کہ بظاہر آلوؤں جیسی یہ ساختیں ان مچھلیوں کے خول ہیں جو وہ اپنے گرد بنالیتی ہیں۔ سلینڈر لنگ فش میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ کم نمی والی مٹی میں مہینوں تک دفن رہنے کے بعد بھی زندہ بچ جاتی ہیں کیونکہ ان میں گلپھڑوں کے ساتھ ساتھ ہوا میں سانس لینے کی اضافی خاصیت موجود ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…