اسلام آباد(آئی این پی)ماہ فروری میں پہلا سورج گرہن کس تاریخ کو ہو گا اور پاکستان میں کہاں کہاں نظر آئے گا؟ , سال دو ہزار سترہ کا پہلا چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔ گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے سے زائد رہا۔رواں سال کا پہلا چاند گرہن صبح 3 بج کر 34منٹ پر لگا۔ 5 بج کر 44 منٹ پر گرہن عروج پر تھا۔ چاند کو لگا گرہن پاکستانی وقت کے مطابق سات بج کر ترپن منٹ پر ختم ہواجبکہ گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے سے زیادہ رہا۔چاند گرہن براعظم ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکا کے جنوبی حصے میں نظر آیا۔ رواں برس کا پہلا سورج
گرہن 26 فروری کو ہو گا تاہم وہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ اگلا چاند گرہن 21 اگست کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2017 میں دو سورج اور دو چاند گرہن لگیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلا چاند گرہن 11 کو ظاہر ہوا ہے جبکہ ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2017 میں دو چاند گرہن اور دو ہی سورج گرہن لگیں گے۔جبکہ دوسراچاند گرہن 17 اگست، پہلا سورج گرہن 26 فروری جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو لگے گا جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں دیکھا جا سکے گا