بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سائنسدانوں نے ایسا طریقہ ایجاد کرلیا جس سے آپ کا کوئی راز چپ نہیں سکتا

datetime 10  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں نے ایک ایسی چیز ایجاد کر لی کس سے آپ کا کوئی بھی راز فاش کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے یہ ثابت کیا کہ کسی شخص کے اسمارٹ فونز، قلم یا چابیوں پر موجود اس کے سالموں یا مولیکیولز سے اس کے طرز زندگی، شاپنگ عادات اور صحت کی پوشیدہ معلومات کا پتہ

لگانا ممکن ہے۔امریکی محققین نے 39 افراد کے موبائل فونز سے ان کے ذرات کو اکٹھا کیا اور ایک تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے فون کے کیس اور اسکرین پر موجود انفرادی سالموں اور کمپاؤنڈ کو شناخت کرنے کی کوشش کی۔پھر انہوں نے ہر شخص کی اپنی منفرد شخصیت کی معلومات بیان کرنے کے لیے ان ذرات کا موازنہ گلوبل نیچرل پروڈکٹ سوشل مالیکیولر نیٹ ورکنگ ڈیٹا بیس سے کیا، جو ہزاروں مصنوعات اور ادویات کی کیمیائی بناوٹ کو ریکارڈ کرتا ہے۔اس تحقیق کے نتیجے میں محققین کی ٹیم نے فون کے مالک کی جنس سمیت اس کی متعدد معلومات صحیح صحیح بیان کردیں۔ مثلا فون پر موجود دواؤں کے ذرات کی مدد سے بتایا کہ کوئی شخص ڈپریشن، جلد کی سوزش، کسی الرجی کا شکار ہے۔
محققین نے یہ بھی بتادیا کہ فون کے مالکان کو کون سا مشروب پسند ہے، وہ کون سی کاسمیٹک استعمال کرتے ہیں، وہ اپنے بالوں کو رنگتے ہیں، یا وہ

گنجے ہیں۔ اور یہ بھی کہ وہ اپنا زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں یا گھر میں۔سائنس دان اپنی اس تحقیق میں یہ بتانے میں بھی کامیاب رہے کہ کسی شخص کو مصالحے دار کھانے پسند ہیں یا پھیکے۔یہ تحقیق فوجداری جرائم میں مجرموں یا متاثرہ افراد کی شناخت، حتی کہ ہوائی اڈوں پر لوگوں کی معلومات حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔کیا وہ مہنگی کاسمیٹکس استعمال کرتے ہیں، کیا وہ اپنے بالوں کو رنگتے ہیں، کافی پیتے ہیں، کون سا مشروب پینا پسند کرتے ہیں، مصالحے دار کھانے پسند کرتے ہیں، ڈپریشن کے مریض تو نہیں، سن بلاک اور مچھر سے بچنے والا لوشن لگاتے ہیں، گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں، یعنی تمام طرح کی معلومات پتہ لگانا ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…