اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینسر جیسا موذی مرض جوان افراد کو بھی جسمانی اذیت کے ساتھ ذہنی طور پر مکمل بیمار اور تبدیل کر دیتا ہے لیکن بچے جو معصوم پھول کی مانند ہوتے ہیں۔یہ مرض انکو لاحق ہونے پر مرجھا کے رکھ دیتا ہے اس کی ایک مثال فیس بک پر مشہورہوئی جس نے لوگوں کے دل پگھلا دئیے اس معصوم بچی کی صحتمند تصاویر کے بعد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو نے کی بعد کی تصویروں نے لوگوں کو
آبدیدہ کردیا۔ میلبورن سے تعلق رکھنے والی یہ سات سالہ بچی پانچ ماہ کے دوران مکمل طور پر بدل چکی ہے اور اس بیماری کے بعد کی اپنے والد کے ساتھ ایک تصاویر فیس بک پوسٹ کی ، بچی کی زندگی اور باتوں نے لوگوں کو جذباتی کردیاہے ۔بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بیلے کی بڑی بہن سمیت تمام افراد اسکی گھنی پلکوں کی بہت تعریف کرتے ہوئے اسے حسد کا اظہار کرتے تھے لیکن اب خوبصورت بالوں اور پلکوں والی بیلے کے تمام بال جھڑ چکے ہیں جس کو دیکھ کے بہت دکھ ہوتا ہے۔