جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ کی گاڑی کی ہیڈ لائٹس دھندلے پن کا شکار ہیں تو پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے آپ گاڑی کی گندی اور خراشوں سے بھرجانے والی ہیڈ لائٹس کو صاف اور نئی جیسی بنا سکتے ہیں، کچھ مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو لگا کر کپڑے سے صاف کریں اور جادو دیکھیں، درحقیقت آج کل کے ٹوتھ پیسٹس میں ایسے اجزاءہوتے ہیں جو صفائی کے کاموں میں حیران کن ثابت ہوتے ہیں۔
جوتوں کی خستہ حالی ختم کریں
اگر تو آپ کے لیدر کے جوتوں پر شکنیں پڑ چکی ہیں تو معمولی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ زبردست کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متاثرہ حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور کسی نرم کپڑے سے اسے رگڑیں، جس کے بعد کسی اور کپڑے سے اسے صاف کردیں۔ جوتے کا چمڑہ نئے کی طرح چمکنے لگے گا۔
اسپورٹس شوز کو صاف کریں
اپنے اسپورٹس کے ربڑ کے حصوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں ؟ تو بغیر جیل کے ٹوتھ پیسٹ کو اس پر لگا کر کسی پرانے ٹوتھ برش سے رگڑیں، جس کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں۔
استری کو جگمگائیں
ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار آپ کے کپڑوں کی استری کی نچلی پلیٹ کو جگمگا سکتی ہے۔ ٹھنڈی استری کے نچلے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں کسی موٹے کپڑے سے اسے رگڑیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں وہ جگمگانے لگے گی۔
بچوں کے فیڈر سے بساند دور بھگائیں
بچوں کی بوتلوں میں اکثر دودھ کی بساند پیدا ہوجاتی ہے جس کو دور کرنے میں عام برتن دھونے کے صابن یا کیمیکل وغیرہ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے، ایسے حالات میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے بس اس کی کچھ مقدار بوتل برش پر لگا کر اسے رگڑیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔
باتھ روم کے سنک کو صاف کریں
باتھ روم کا سنک صاف کرنا چاہتے ہیں تو ٹوتھ پیسٹ کی کچھ مقدار کو میں ڈالیں اور پھر کسی اسفنج سے رگڑ کر دھودیں۔ سنک صاف بھی ہوجائے گا اور ٹوتھ پیسٹ ڈرین پائپ سے آنے والی بو کا بھی خاتمہ کردے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…