فرعون کے مقبرے سے ایسی چیز بر آمد کہ دنیا کے بھر کے ماہرین حیرت زدہ رہ گئے

8  جنوری‬‮  2017

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ہزاروں سال قبل بنائے گئے فرعون کے مقبرے سے کچھ ایسی اشیاء دریافت ہوئیں کہ جن کے اسرار دنیا کے لئے آج بھی حیرت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ طوطن خامن فرعون کے مقبرے سے دریافت ہونے والا ایک خنجر بھی ایسا ہی عجوبہ ہے کہ جس کا راز طویل تحقیقات کے بعد اب کھلا ہے تو دنیا دنگ رہ گئی ہے۔
اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق طوطن خامن فرعون کے مقبرے سے 1925ء میں ماہر آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے دو خنجر دریافت کئے تھے، جن میں سے ایک کا بلیڈ سونے کا اور دوسرے کا بلیڈ لوہے کا بنا ہوا تھا۔ لوہے کے بلیڈ والے خنجر کا دستہ سونے کا ہے، جس کے اوپر نقش و نگار اور بھیڑیے کی تصویر بنی ہے۔ تحقیق کار تقریباً ایک صدی سے اس مخمصے میں مبتلا تھے کہ آج سے ساڑھے تین ہزار سال قبل مصر میں لوہے کو ڈھالنے کی صنعت موجود نہیں تھی تو پھر اس خنجر کا بلیڈ تیار کرنے کے لئے لوہا کہاں سے آیا۔ماہرین جانتے ہیں کہ تانبے، کانسی اور سونے جیسی دھاتوں سے اشیاء بنانے کا عمل ہزاروں سال سے جاری ہے لیکن لوہے سے ہتھیاروں اور دیگر اشیائکی تیاری بہت بعد کے دور میں شروع ہوئی۔
حال ہی میں اطالوی اور مصری سائنسدانوں کی ایک مشترکہ تحقیق میں پہلی بار یہ انکشاف ہوا کہ فرعون کے خنجر میں لگا لوہا اس دنیا کا نہیں بلکہ خلاء سے آیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عام لوہے کے برعکس اس میں نکل نامی دھات کی مقدار بہت زیادہ ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ یہ شہاب ثاقب کی صورت میں خلا سے زمین پر گرا۔ اس نظریے کی تصدیق کے لئے بحیرہ احمر کے ساحل پر 2000کلومیٹر کے علاقے میں تلاش کا عمل شروع کیا گیا تو شہاب ثاقب کے کچھ مزید ٹکڑے دریافت ہوئے، جن میں نکل دھات کی مقدار وہی تھی جو فرعون کے خنجر میں استعمال ہونے والے لوہے میں تھی۔ تحقیق کاروں نے اس دریافت کو حال ہی میں ایک تحقیقی مقالے کی صورت میں سائنسی جریدے ’’میٹریٹکس اینڈپلینٹری سائنس‘‘ میں شائع کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…