بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

بولنے سے قاصر پاکستانی کی قسمت،انٹرنیٹ پر دوستی، امریکہ کے شہر فونکس کی رہائشی 31سالہ دوشیزہ نوشہرہ ورکاں پہنچ گئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ ورکاں (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر دوستی امریکہ کے شہر فونکس کی رہائشی 31سالہ ڈیزی روز سٹراجن نوشہرہ ورکاں پہنچ گئی‘ تین نومبر کو پاکستان پہنچنے والی ڈیزی روز اسٹراجن قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم ہے اور انٹرنیٹ پر بنائے گئے دوست نوشہرہ ورکاں محلہ اسلام پورہ کے رہائشی بیس سالہ رانا احسن اشفاق بھی قوت گویائی سے محروم ہے اور دونوں میں اتفاق اور رضامندی کی بنیاد پر شادی کا معاملہ بھی طے پا گیا اور ڈیزہ روز بارہ نومبر کو واپس امریکہ چلی جائے گی۔ گونگے ‘

بہرے جوڑے کے نکاح کے اندراج کے پہلے مقامی عالم کے اعتراضی انکار پر احسن اشفاق کے والد رانا اشفاق احمد نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احسان کدھر کو درخواست دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دونوں کی رضامندی کی صورت میں نکاح اندراج میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈیزی روز امریکی فوڈ کمپنی میں بطور کلرک کام کرتی ہے جس کی والدہ سلویا فوٹ ہوچکی ہے اور والد سیموئیل سٹراجن نے اسے چھوڑ دیا تھا اور ڈیزہ روز اپنے خاوند کے گھر دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ خوش باش رہ رہی ہے

اور مختلف شہروں کی سیر و تفریح کے علاوہ عزیز و اقارب کی جانب سے کی جانے والی دعوتیں کھانے میں مصروف ہیں اور اسلام قبول کرنے کی صورت میں نماز کی ادائیگی اور قرآن پاک کا احترام میں بوسہ لینا ڈیزہ روز کی عادت بن چکی ہے احسن اشفاق لاہور سپیشل ایجوکیشن کالج میں فورتھ ایئر کا طالب علم ہے جس کے متعلق ڈیزہ روز کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ جا کر اسے بھی پاس بلا لے گی اور زندگی کا سفر انتہائی خوش اسلوبی سے گزاریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…