جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

عمان میں وہیل مچھلی نے مچھیروں کو کروڑ پتی بنا دیا،ناقابل یقین صورتحال

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط(آئی این پی) عمان میں غریب مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے (الٹی)مل گئی جس نے اسے کروڑپتی انسان بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کے صوبہ قرایات میں 30اکتوبر کی صبح خالد الثنانی نامی مچھیرا اپنے دو دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر گیا جہاں اسے بڑی مقدار میں وہیل مچھلی کی قے (سیاہی مائل رنگ کے ٹھوس چربیلے مادے کی شکل میں ) نظر آئی جس کی بد بو بہت زیادہ تھی۔

خالد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ قے نما چربیلے مادے کو کشتی میں ڈال لیا جس کا وزن اسی کلو گرام تھا۔خالد کا کہنا تھا کہ پہلے تو اس کی بد بو بہت زیادہ تھی لیکن دو دن بعد اس مادے سے خوشبو آنے لگی جس پر ہم سب خوشی کے ساتھ گھر آگئے۔اس نے بتا یا کہ ابھی تک اس سیال مادے کی قیمت 2.5ملین ڈالر لگ چکی ہے تاہم جیسے ہی کوئی اچھا سودا ہو گا تو اسے بیچ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وہیل مچھلی کی قے سے نکلایہ ماد ہ پرفیوم بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…