کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سمندری حدود میں چن کریک کے قریب دنیا کی نایاب ترین نسل کی 5 وہیل دیکھی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں انتہائی کم رہ جانے والی ’’ہمپ بیک وہیل‘‘ پاکستان کی سمندری میں دیکھی گئی ہیں۔ 16 میٹر لمبی اور تقریباً 30,000 کلوگرام (30 ٹن) وزنی 5 عدد وہیل، کراچی سے 57 کلومیٹر دور چن کریک کے مقام پر ایک مقامی ماہی گیر جان بادشاہ نے سمندر میں گشت کرتے ہوئے دیکھیں اور اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ سے عکس بند کرلیا۔پاکستان میں ورلڈ وائف فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ٹیکنیکل ایڈوائزر میرین فشریز، محمد معظم خان نے کہا کہ پاکستان میں اس نسل کی وہیل کا دیکھا جانا خوش آئند ہے کیوں کہ ہمپ بیک قسم کی وہیل عام طورپر گہرے سمندر کے زیادہ گہرائی والے علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ماہرین حیاتیات کی جانب سے’’ ہمپ بیک وہیل ‘‘ کوپاکستان کی سمندری حدود میں دیکھے جانے پر سخت حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے چونکہ’’ ہمپ بیک وہیل‘‘ صرف گہرے پانیوں میں ہی پائی جاتی ہے ۔
’’پاکستان میں دنیا کے انتہائی دیو قامت نایاب ترین جانور کی آمد ‘‘ ماہرین حیاتیات نے انگلیاں دانتوں میں دبا لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































