جمعہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2024 

نہر سے نوٹوں سے بھر ی تجوری برآمد ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ (این این آئی)گوجرہ میں نہر سے نوٹوں سے بھری تجوری برآمد ہو گئی جس کو پولیس نے قبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گوجرہ بائی پاس کے قریب نہر میں نہانے والے لوگوں کو تجوری ملی جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تجوری کو کھولا تو اس میں سے نوٹ اور چیک بکس برآمد ہوئیں ۔پولیس کے مطابق تجوری کے قریب سے کپڑے بھی ملے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تجوری سے ملنے والی چیک بکس سے مالک کا پتہ لگا یا جائے گا ۔

چھ کروڑ ڈالر مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین کشتی کی یورپی ملک ماناکو میں نمائش کردی گئی ،مونا میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عجوبہ روزگار کشتی کی نمائش یورپی ملک موناکو میں کی گئی۔ اپنی بناوٹ، اندرونی اور بیرونی خوبصورتی اور ہمہ نوع سہولیات سے آراستہ یہ کشتی دنیا کی مہنگی ترین کشتیوں میں ایک ہے۔فی الحال تو یہ کشتی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر یہ معلوم ہونا ابھی باقی ہے کہ چھ کروڑ ڈالر مالیت کی یہ کشتی باقاعدہ فروخت کے لیے کب پیش کی جائے گی اور اس لگڑری کشتی کا پہلا خریدار کون ہوسکتا ہے۔مونا میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی 46 جدید سہولیات سے آراستہ کشتیوں میں سب سے زیادہ پرآرام دہ اور خوبصورت ہے۔ یہ پانچ منزلہ کشتی ہے اور اس کے چھ کیبن ہیں۔ اس میں عملے کے 17 افراد کے ساتھ 11 میزبان سوار ہوسکتے ہیں۔ کشتی میں ایک بڑا ہال ہے جو اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کے علاوہ کشتی میں ایک حوض بھی ہے۔کشتی کی کھڑکیوں کا حجم عام کشتیوں کی کھڑکیوں سے بڑا ہے اور ان کھڑکیوں سے بیرونی مناظر کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کشتی کے اندر بیٹھنے کے لیے آرام دہ سیٹیں نصب ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیرونی اطراف میں بھی بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ اس میں ایک بڑا بیڈ روم ہے جس میں آرام دہ بستر بچھائے گئے ہیں۔ ہربڑے کمرے میں ایک چھوٹا بیڈ بھی موجود ہے

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…