اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شامی سنارکی وڈیو نے دھوم مچا دی۔ تفصیل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں اسلام اور انسان دوستی کا خوبصورت چہرہ دکھایا گیا۔ وڈیو کے مطابق ایک امریکی خاتون جب شامی سنار کی دوکان پر اپنے بچوں کے ہمراہ آئی تو اس نے دوکاندار کو بتایا کہ وہ معاشی تنگدستی کی وجہ سے تحفے میں دی ہوئی اپنی ماں کی انگوٹھی کو بیچنے آئی ہے۔
جس پر شام سے تعلق رکھنے والے مسلمان سنار نے اس سے انگوٹھی لی اور اس کا معائنہ اور وزن کرنے کے بعد اس انگوٹھی کی اصل مالیت امریکی خاتون کو دے دی اور اس وقت امریکی خاتون کی حیرت کی انتہاء نہ رہی جب شامی سنار نے انگوٹھی کی مالیت کے ساتھ ساتھ اسے انگوٹھی واپس کر دی جس پر امریکی خاتون نے کہا کہ یہ تو اب میں نہیں لے سکتی کیونکہ یہ انگوٹھی آپ کی ہے۔ شامی سنار نے امریکی خاتون کو کہا کہ چونکہ یہ انگوٹھی آپ کی والدہ کا تحفہ ہے اسلئے یہ آپ واپس رکھ لیں اور یہ رقم بھی لے جائیں جس پر امریکی خاتون اور اس کے بچے آبدیدہ ہو گئے اور حیرت سے شامی سنار کو دیکھتے رہے۔ شام سے تعلق رکھنے والے نوجوان سنار نے خاتون کو جاتے وقت کہا کہ اگر اسے دوبارہ کبھی یہ انگوٹھی بیچنے کی ضرورت پیش آئے تو وہ کہیں اور نہ جائے بلکہ مجھے ہی بیچ دے۔
امریکی خاتون معاشی تنگدستی کی وجہ سے ماں کی تحفے میں دی ہوئی انگوٹھی بیچنے آئی تو شامی مسلمان سنار نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
12
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں