اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا وہ علاقہ جہاں 28 سال کے بعد پہلے بچے نے جنم لیا جان کر آپ ششدررہ جائیں گے

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اٹلی کے شمال میں واقع ایک قصبے میں 28 برس کے بعد پہلا بچہ پیدا ہوا ہے بچے کی پیدائش پر قصبے میں رویتی طور پر جشن بھی منایا گیا۔اوستانا نامی قصبے کے میئر کے مطابق ایک مختصر سی آبادی میں نئے بچے کا آنا’ سی خواب کا پورا ہوناہے کیونکہ یہاں گذشتہ ایک سو برس کے دوران آبادی بہت کم ہو گئی ہے۔پابلو نامی بچہ گذشتہ ہفتے تورینو کے ہسپتال میں پیدا ہوا اور اب قصبے کی مجموعی آبادی 85 افراد پر مشتمل ہے۔میئر جاکمو کے مطابق 1900 میں ایک ہزار افراد اوستانا میں رہائش پذیر تھے تاہم دوسری جنگ عظیم کے بعد بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آنا شروع ہوئی اور اصل کمی 1975 سے 1987 کے دوران آئی جب اس عرصے میں صرف 17 بچے ہوئے اور اس کے بعد اب پابلو پیدا ہوا ہے۔
اوستانا میں بچوں کی شرح پیدائش کو دوبارہ معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پابلو کے والدین سلوا اور جوز نے بھی پانچ برس پہلے بیرون ملک جانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم قریب کے پہاڑوں میں واقع ہوٹل کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش کے بعد انھوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔اٹلی کے چھوٹے قصبوں میں کم ہوتی آبادی کے مسئلے سے نمٹے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ نوجوان کام کی تلاش میں بڑے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ان کوششوں میں لوگوں کو خالی مکانات مفت میں دینے جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ایک میئر نے تو آبادی میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے قصبے کے رہائشیوں کے بیمار ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…