برطانیہ میں ایک سے زائد شادی کرنے والے مردوں کے لیے سہولتوں کا قانون

7  جولائی  2016

لندن(نیوز ڈیسک) ایک سے زائد شادی کا تصور پاکستان جیسے معاشروں کے لیے عام سی بات ہے لیکن برطانوی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا تاہم پھر بھی ایسے معاشروں سے آئے ہوئے افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے برطانوی حکومت انہیں مزید سہولتیں دینے کا ارادہ رکھتی ہےاور اس کے لیے ایک قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام کی تحقیق کے بعد ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے مردوں کو سہولت دینے کا قانونی یونیورسل کریڈٹ ویلفیئر سسٹم لایا جا رہا ہے جسے 2021 تک نافذ کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس سہولت سے وہی مرد فائدہ اٹھاسکیں گے جن کا تعلق ایسے معاشروں سے ہو جہاں دوسری شادی کی اجازت ہو اور دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے دیگر قوموں میں مشرق وسطی، زمبیا کے علاوہ پاکستانی بھی شامل ہیں جو اس قانون میں دی گئی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں گے۔
برطانیہ میں ایک سے زائد شادی کرنے والے افراد کا کوئی باقاعدہ ڈیٹا تو موجود نہیں ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں میں سے 20 ہزار خاندان ایسے ہیں جہاں دوبیویوں والے مرد موجود ہیں۔ برطانیہ کے موجودہ قانون کے تحت شوہر اور اس کی پہلی بیوی کو ہفتہ وار 114.85 پونڈ خرچہ حکومت دیتی ہے اور اگر کوئی دوسرا ساتھی بھی اسی ایک چھت کے نیچے رہ رہا ہے تو اسے 40 پونڈز دیئے جاتے ہیں۔
نئے مجوزہ قانون کے تحت پہلی بیوی اور شوہر کوماہانہ 468.89 پونڈز ملیں گے جب کہ دوسری بیوی کو اکیلا شخص تصورکرتے ہوئے 317.83 پونڈز دیئے جائیں گے۔ دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ پہلی بیوی اور شوہر تو شادی شدہ الاؤنس کے حقدار ہوں گے لیکن دیگر بیویوں کو ایک شخص جتنا الاؤنس دیا جائے گا۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…