اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایسی نوکری کیلئے ووٹنگ جس میں کام کے بغیر ماہانہ 2555 ڈالرادا کیے جائینگے

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(آئی این پی)سوئٹزرلینڈ میں بغیر تنخواہ کام کرنے کیلئے ووٹ ڈالے گئے ،یہ دنیا میں پہلا ملک ہے جہاں اس طرح کے کسی معاملے پر ووٹ ڈالے گئے ،اس تجویز میں یہ بات کہی گئی ہے کہ ہر بالغ شخص کو ماہانہ ڈھائی ہزار سوئس فرینک (تقریبا 2555 ڈالر) ادا کیے جائیں خواہ وہ کوئی کام کرے یا نہ کرے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سوئٹزرلینڈ میں اس بات کے لیے ووٹ ڈالے گے کہ کیا ہر ایک شہری کے لیے ایک طے شدہ آمدنی کی ضمانت ہو۔یہ دنیا میں پہلا ملک ہے جہاں اس طرح کے کسی معاملے پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اس تجویز میں یہ بات کہی گئی ہے کہ ہر بالغ شخص کو ماہانہ ڈھائی ہزار سوئس فرینک (تقریبا 2555 ڈالر)ادا کیے جائیں خواہ وہ کوئی کام کرے یا نہ کرے۔اس تجویز کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں زیادہ تر کام از خود ہو رہی ہیں اور لوگوں کے لیے کم نوکریاں بچی ہیں۔لیکن ایک جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے صرف ایک چوتھائی لوگ ہی اس تجویز کے حق میں ہیں۔بنیادی آمدنی کے ضابطے کے تحت اگر کوئی شخص ڈھائی ہزار سے زیادہ کماتا ہے تو اسے یہ اضافی رقم نہیں دی جائے گی۔اس کے لیے سوئس سیاست دانوں کی جانب سے کوئی حمایت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی پارٹی اس کے حق میں آگے آئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کام کرنے اور پیسہ کمانے کے درمیان کے رابطے کو ختم کرنا سماج کے لیے مفید نہیں ہو گا۔لیکن سوئٹزرلینڈ میں بنیادی آمدنی کی مہم میں شامل گروپ کے شے واگنر کا کہنا ہے کہ بہر حال یہ بغیر کسی کام کا پیسہ نہیں ہوگا۔سوئٹزرلینڈ میں 50 فی صد کام ایسے ہیں جن کی اجرت نہیں ہے۔ یہ لوگوں کی دیکھ بھال کرنے والے گھریلو کام ہیں۔ بنیادی آمدنی سے ان کاموں کی قدروقیمت میں اضافہ ہو گا۔لیکن لوزی سٹیم، جو دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی سے رکن پارلیمان ہیں، اس کے خلاف ہیں۔انھوں نے کہا: اصولی طور پر اگر سوئٹزرلینڈ کوئی جزیرہ ہوتا تو اس کا جواب ہاں تھا۔ لیکن کھلی سرحدوں کے ساتھ یہ بالکل ناممکن ہے۔ بطور خاص سوئزرلینڈ کے لیے جہاں معیار زندگی اونچا ہے۔اگر آپ سوئٹزرلینڈ کے ہر شہری کو ایک رقم دیتے ہیں تو اربوں لوگ یہاں آناچاہیں گے۔فن لینڈ میں بھی اس خیال پر غور کیا جا رہا ہے کہ کم آمدنی والے آٹھ ہزار افراد کو ایک بنیادی آمدنی کی ضمانت حاصل ہو۔اور نیدرلینڈز کے شہر الرخت بھی ایک تجرباتی پروگرام ترتیب دے رہا ہے جس پر سنہ 2017 سے عمل درآمد ہوگا۔اتوار کو ہونے والے ووٹ میں بنیادی آمدنی پانچ مسائل میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سرکاری خدمات کے لیے فنڈز اور پناہ گزینوں کی درخواستوں کو سہل بنائے جانے کی باتیں شامل ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…