اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نوعمر چینی لڑکے کا انتہائی اقدام، چین سے دبئی تک کا سفر، کیوں کیا ؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)ایک چینی لڑکا شنگھائی سے دبئی جانے والے ایمیریٹس کے مسافر طیارے میں سامان رکھنے والی جگہ سے ملا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایمیریٹس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پرواز ek303 میں چھپ کر دبئی پہنچنے والے چینی لڑکے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایئرلائن نے اس لڑکے کا نام تو نہیں بتایا تاہم چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ڑن ہوا نے لڑکے کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی عمر 16 سال اور اس کا نام ڑو ہے۔ایمیریٹس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم دبئی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جیسا کہ یہ پولیس کا معاملہ ہے اس لیے اس وقت ہم زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اطلاعات کے مطابق لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ ’سامان رکھنے والی جگہ میں بہت پرسکون تھا۔‘تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس نے اس تقریباً نو گھنٹوں کی پرواز کے دوران کچھ نہیں کھایا تھا۔ژو نامی اس لڑکے کا کہنا تھا کہ ’میں نے سنا ہے کہ دبئی میں بھکاری بھی بہت پیسے کما لیتے ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سفارتخانے کے عملے کے ارکان کو ہوائی اڈے بھیجا گیا ہے۔ژن ہوا نے مزید بتایا: ’پراسیکیوٹرز کی جانب سے بلائے گئے مترجم کے مطابق لڑکے نے بتایا ہے کہ اس نے شنگھائی ایئرپورٹ پر لگی باڑ پر سے چھلانگ لگائی اور جیسے ہی سکیورٹی گارڈ نے دوسری جانب دیکھا تو وہ طیارے میں سامان رکھنے والی جگہ میں گھس گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…