اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

محنت سے تو ارب پتی بنا ہی جاتا ہے مگر طلاق سے ۔۔۔۔۔؟ حیرت انگیز رپورٹ

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) روسی ارب پتی ولادیمیر پوٹانن نے اپنی بیوی نتالیا کو طلاق دے کر خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر ماہانہ دینے کی پیشکش کی لیکن نتالیا نے اتفاق نہیں کیا اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ تلاش کرے گی کہ ان کے خاوند نے دولت کہاں چھپائی ہوئی ہے۔ ایک عرصے حصص کی تلاش رہی اور پھر نتالیا پوتانینا نے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کے خاوند کی دولت معاملہ طے ہو جانے تک ضبط کر لی جائے۔ انہوں نے چودہ ایسی کمپنیوں کے متعلق بات کی جو نتالیا کے وکیل کے مطابق قبرص میں رجسٹر ہیں۔ اس فہرست میں انٹرروس اور نوریلسک نکل جیسی ضخیم کمپنیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ وکیل موصوف کے مطابق پوٹانن کی ملکیت پندرہ ارب ڈالر کے حصص کا بیشتر حصہ قبرص میں رجسٹر کمپنیوں کا ہے۔ اگر نتالیا ثابت کر دیتی ہیں کہ ان حصص کا اصل مالک ان کا سابق شوہر ہے تو وہ آدھی دولت پر دعوٰی کرکے روس کی امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں یعنی ایسا کچھ ہے جس کو حاصل کرنے کی انہیں سعی کرنی چاہیے۔ لوگ اس کے لیے راستہ پہلے ہی بنا چکے ہیں۔ گذشتہ پانچ برسوں میں اتنے ارب پتیوں کی طلاقیں ہو چکی ہیں کہ غیر ملکی عدالتوں کے توسط سے دولت تقسیم کیے جانے کا ایک پورا نظام طے پا چکا ہے۔ اس راستے کو کچھ ہی عرصہ پہلے اورالکلیا کمپنی کے مالک دمتری ریبولولیو کی اہلیہ طے کر چکی ہیں۔ انہیں اس مقصد کے لیے 2008 سے جھوجھنا پڑا تھا لیکن کھیل بالآخر انجام کو پہنچا اور جینیوا کی ایک عدالت نے ارب پتی کی اہلیہ کو ان کی آدھی جائیداد دے دی تھی۔ یوں ایلینا کو تین ارب تین کروڑ یورو مل گئے تھے اور ساتھ ہی تحفے میں ارب پتی ہونے کا خطاب بھی۔ البتہ برطانیہ میں مقیم روسی ارب پتی رامان ابرامووچ کی اپنی اہلیہ ارینا کے ساتھ طلاق کسی نجی جھگڑے کے بغیر طے پا گئی تھی۔ اور یوں طلاق ہونے کی وجہ سے ہی نتالیا ارب پتی ہو گئی –



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…