اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

والدہ کی اطاعت

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت بایزید بسطامی ؒ فرماتے ہیں مجھے جتنے بھی مراتب حاصل ہوئے ہیں، سب والدہ کی اطاعت سے حاصل ہوئے۔ ایک مرتبہ میری والدہ نے رات کو پانی مانگا،لیکن اتفاق سے اس وقت گھر میں پانی نہیں تھا چنانچہ گھڑا لیکر نہر سے پانی لایا، مگر میری آمد و رفت کی تاخیر کی وجہ سے والدہ ماجدہ کو پھر نیند آ گئی اور میں رات بھر پانی لیے کھڑا رہا حتیٰ کہ شدید سردی کی وجہ سے وہ پانی پیالے میں منجمد ہو گیا اور جب والدہ کی بیداری کے بعد میں نے انہیں پانی پیش کیا تو انہوں نے فرمایا ’’ تم نے پانی رکھ دیا ہوتا۔ اتنی دیر کھڑا رہنے کی کیا ضرورت تھی‘‘۔ میں نے عرض کیا کہ محض اس خوف سے کھڑا رہا کہ آپ کہیں بیدار ہو کر پانی نہ مانگیں اور آپ کو پیاس کی وجہ سے تکلیف نہ پہنچے۔ یہ سن کر انہوں نے مجھے دعائیں دیں۔ اسی طرح ایک رات والدہ ماجدہ نے فرمایا : ’’دروازے کا ایک پٹ کھول دو ‘‘لیکن میں رات بھر اسی پریشانی میں کھڑا رہا کہ نا معلوم داہنہ پٹ کھولوں یا بایاں کیونکہ اگر ان کی مرضی کے خلاف غلط پٹ کھل گیا تو حکم عدولی میں شمار ہو گا چنانچہ انہیں خدمتوں کی برکت سے یہ مراتب مجھ کو حاصل ہوئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…