اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سوئس عدالت میں 71سالہ بوڑھیاکی 21سالہ منگیتر سے شادی غیرقانونی قرار

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن (این این آئی)سوئس عدالت نے 71سالہ پڑدادی اور اس کے 21سالہ منگیتر کے درمیان شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔برطانوی اخبار کے مطابق 71سالہ سوئس بوڑھیا اور اس کے تیونس سے 21سالہ منگیتر کا دعویٰ ہے کہ وہ دونوں ریپ میوزک کے دیوانے ہیں تاہم سوئس عدالت نے ان کے دعویٰ کے باوجود انہیں شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔سوئٹزرلینڈکی ووڈکنٹونل کورٹ نے ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہے ۔ سوئس عدالت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی اکٹھے ہونے کی خواہش محض دھوکہ دہی ہے اور قرار دیا ہے کہ 21سالہ تیونسی لڑکا صرف سوئٹزرلینڈ میں رہنا چاہتا ہے ۔تاہم سوئس پنشنر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے اس وقت انٹرنیٹ پر ملی جب وہ 18برس کا تھا ۔71سالہ بوڑھی خاتون نے زور دیا کہ اس نے یہ محسوس کیا ہے کہ وہ ہی اس کا سچا جانی ہے اور اس سے روح کا تعلق ہے ۔ 71سالہ سوئس خاتون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ریپ پسند کرتے ہیں ،مضافاتی علاقے میں پیدل سیر کو جاتے ہیں ، ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں ۔واضح رہے کہ خاتون اپنے منگیتر سے ملنے کے لئے گزشتہ برس پانچ روز کے لئے تیونس بھی جا چکی ہے جہاں سوئس خاتون نے اپنے 21سالہ منگیتر کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔ 71سالہ سوئس خاتون اور 21سالہ لڑکے نے تب شادی کرنے کے لئے تیونس میں سوئس سفیر کو درخواست بھی جمع کروا دی تھی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…