مسقط(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ اومان کے دارالحکومت مسقط میں میٹھی ڈشز تیار کرنے والی بیکری نے 750 کلو گرام وزنی حلوا تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ٹائمز آف اومان کی رپورٹ کے مطابق اومان کا مشہور حلوہ ملک کے 45 ویں قومی دن کے موقع پر تیار کیا گیا ہے۔ملک کی قومی ڈش کی تیاری کے لیے 45 قسم کی دیگر ڈشز تیار کرکے اس میں شامل کی گئی ہیں۔اومان کی اس نیشنل سوئیٹ ڈش کو 10 ماہر حلوائیوں نے بنایا، جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔اومان کے نقشے کی شکل میں تیار کیے گئے اس اومانی حلوے کو 900 لیٹر پانی، 27کلوگرام مکئی کا نشاستہ اور 270 کلو گرام چینی کے علاوہ 135 لیٹر عرقِ گلاب اور 90 کلو گرام گھی شامل کر کے پکایا گیا ہے۔اس حوالے کی تیاری میں 11 درجن انڈے استعمال کیے گئے۔نمائندہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ پروین پٹیل کے مطابق یہ ایک انوکھا اور اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بک کو بہت ساری درخواستیں موصول ہوتی ہیں لیکن تمام درخواستیں قابل قبول نہیں ہوتیں۔