٭ہاتھی وہ واحد جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا-
٭کتے وہ آواز بھی سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو کہ ایک انسان نہیں سن سکتا-
٭دوسروں کو روشنی دینے والا مو ¿جد تھامس ایڈیسن جس نے بلب ایجاد کیا٬ خود اندھیرے سے خوفزدہ رہتا تھا-
٭تقریباً 3000 سال قبل زیادہ تر مصری باشندے 30 سال کی عمر تک پہنچتے ہی انتقال کر جاتے تھے-
٭زمین پر صرف ایک منٹ کے مختصر عرصے میں تقریباً 6 ہزار مرتبہ بجلی چمکتی ہے-
٭ہمنگ برڈ کا وزن ایک سکے سے بھی کم ہوتا ہے-
٭ایک بگلے کی آنکھ اس کے دماغ سے بھی بڑی ہوتی ہے-
٭دنیا کی سب سے قدیم ترین چیونگم کا ٹکڑا 9 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا ہے-
٭سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا انگریزی کا حروف ‘E’ ہے جبکہ سب سے کم ‘Q’ ہے-
٭آپ کا معدہ ہر دو ہفتے میں mucus کی نئی تہہ پیدا کرتا ہے٬ ورنہ دوسری صورت میں معدہ خود کو ہی ہضم کر جائے گا-
٭جس طرح ہر انسان کے انگلیوں کے نشانات ایک دوسرے جدا ہوتے ہیں ویسے ہی زبان کے نشانات بھی دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں-
٭ایک لال بیگ 9 دن تک بغیر سر کے زندہ رہ سکتا ہے-
٭آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اسٹار فش بغیر دماغ کے ہوتی ہے-
٭ڈولفن کی سوتے وقت ایک آنکھ کھلی ہوئی ہوتی ہے-
٭دنیا میں کچھ کیڑے ایسے بھی موجود ہیں جو غذا نہ ملنے کی صورت میں خود کو ہی کھا جاتے ہیں-
٭شہد وہ واحد غذا ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتی-
٭آثار قدیمہ کے ماہرین نے مصری فرعون کے قبرستان سے جو شہد دریافت کیا وہ کھانے کے قابل تھا
کیا آپ جانتے ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں