چوہا منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

9  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیو ڈیسک ) برازیل میں جیل انتظامیہ نے ایک چوہے کو جیل کے اندر منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔دنیا بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کوئی نئی بات نہیں اور منشیات مافیہ اس کی اسمگلنگ کے لیے نت نئے طریقےڈھونڈتی رہتی ہے تاکہ اپنے اس کالے دھندے سے خوب پیسے بنائے جائیں لیکن برازیل کی جیل میں منشیات اسمگلنگ کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔برازیل کی جیل میں حکام نے ایک چوہے کو رنگے ہاتھوں جیل کے اندر موجود سیل میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے پکڑالیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں موجود قیدی ایک سیل سے دوسرے سیل میں منشیات پہنچانے کے لیے چوہے کا استعمال کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے چوہے کو مکمل طور پر تربیت فراہم کی تھی جب کہ قیدی چوہے کی دم پر منشیات کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ باندھ کر چھوڑ دیا کرتے تھے جن کو چوہا با آسانی مطلوبہ جگہ پر پہنچاتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کررہی ہے اور جیل میں موجود کیمروں کے ذریعے پتالگایا جارہا ہے کہ کس نے اس چوہے کو تربیت دی تھی تاہم جیل انتظامیہ نے اس چھوٹے سے منشیات اسمگلرکو پکر کر جیل کے باہر چھوڑدیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…