مہنگی کریم متعارف ،قیمت جاکر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

7  ‬‮نومبر‬‮  2015

دبئی(نیوز ڈیسک) یوں تو مارکیٹس مہنگی سے مہنگی فیس کریم ودیگر میک اپ کی مصنوعات سے بھری پڑی ہیں مگر اب ایک آسٹریلوی کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین فیس کریم متعارف کروا دی ہے جس کی قیمت سن آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔رواں ہفتے دبئی میں مڈل ایسٹ نیچرل اینڈ آرگینک پراڈکٹس ایکسپو میں متعارف کروائی گئی اس کریم کی قیمت 1500ڈالرز (تقریباً1لاکھ 58ہزار روپے)ہے۔ اس میں 24قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے اور اسے بیک وقت دنیا کی سب سے بہترین اور مہنگی ترین فیس کریم کہا جا رہا ہے۔فیس کریم بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رون ویلیمز کا کہنا ہے کہ یہ کریم جب خواتین اپنے چہرے پر لگائیں گی تو اس کا 60فیصد حصہ ان کے جسم میں جذب ہو کر ان کے خون میں شامل ہو جائے گا۔سونے کے علاوہ اس میں گلاب کا عرق و دیگر جڑی بوٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔اس میں مہنگا ترین تیل جرینئم آئل بھی شامل ہے جس کی قیمت 14ہزار ڈالرز(تقریباً15لاکھ روپے) فی کلوگرام ہے۔اس ایکسپو میں اور بھی کئی منفرد چیزیں متعارف کروائی گئی جن میں بلغاریہ کے گلاب کا تیل بھی تھا جو پہلی بار دبئی میں متعارف کروایا گیا۔ اصل بلغارین گلاب کا تیل بھی بہت مہنگا ہوتا ہے اور 10ہزار ڈالرز(تقریباًساڑھے 10لاکھ روپے) فی کلو گرام تک فروخت ہوتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…