لندن(نیوز ڈیسک)انسانوں نے بلی کو شیر کی خالہ کہنے کبھی تامل نہیں برتا اور اب تو سائنس دان بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بلیوں کی شخصیت جنگلی شیروں سے بہت ملتی جلتی ہے۔تفصیلات کے مطابق محققین نے دریافت کیا ہے کہ بلی کی جسامت اگر شیر جیسی ہوتی تو وہ لوگوں پر حملہ کرنے میں ذرہ برابر گریز نہ کرتی۔نئی تحقیق کے مطابق بلی شکاری طبیعت رکھنے والا جانور ہے جو اچانک اپنے مالکان پر حملہ کر سکتی ہے۔سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی اور نیویارک کے برونکس چڑیا گھر کی ایک مشترکہ تحقیق میں محققین کو گھریلو پالتو بلیوں میں افریقی شیروں کی شخصیت کی بہت سی خصوصیات کے اشتراک کا پتا چلا ہے۔سائنس دانوں کا مطالعہ گھریلو بلیوں کی جبلت اور افریقی شیر، سکاٹش شیر اور برفانی چیتوں کی خصوصیات کے تقابلی جائزے پر مشتمل تھا جس کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ پالتو بلی کی شخصیت کی ساخت نمایاں طور پر شیروں اور چیتوں جیسی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنے اعلی درجے کے دماغی خلل کی وجہ سے پالتو بلیاں بہت زیادہ پریشان، غیرمحفوظ اور مشکوک فطرت رکھتی ہیں اور لوگوں سے خوفزدہ رہتی ہیں