اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔جاپان سے تعلق رکھنے والے گیوڈاشی نامی آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے چاول کے کھیتوں کو کینوس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آرٹ کا شاہکار تیار کرڈالا ہے۔27ہزار 195ایکڑ کے رقبے پر پھیلے اس آرٹ کے شاہکار کو 813مقامی افراد کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس کا فضائی نظارہ دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔واضح رہے کہ گیوڈاشی کی اس کاوش کو دنیا کے سب سے بڑے چاول کے کھیتوں کے آرٹ کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔