پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فریج میں 8 گھنٹے تک بند رہنے والی خاتون معجزانہ طور پربچ گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ میں جہاں ایک خاتون سب وے کے بڑے فریج اسٹور میں پھنس گئی اور پوری رات اس میں پھنسی رہی لیکن کوئی مدد کو نہ ا?یا تاہم صبح جب اسٹور کھولا گیا تو خاتون نیم مردہ حالت میں معجزانہ طورپر زندہ تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے گلوسٹرشائر سب وے پر موجود ایک اسٹور پر کام کے دوران ایک خاتون ملازمہ کارلی بڑے فریج اسٹور پر کسی کام میں مصروف تھی کہ اچانک کھڑکیاں بند ہوگئیں اور خاتون اندر ہی پھنس کررہ گئی، اس دوران خاتون نے پہلے تو خود کو گرم کرنے کی کوشش جاری رکھی اور پھر اس نے کیچ اپ کی بوتل کھولی اور اندر موجود کارڈ بورڈ سے مدد کریں کا پیغام لکھ کر اس امید پر دروازے سے باہر پھینک دیا کہ شاید کوئی سی سی ٹی وی پر اسکا لکھا گیا کارڈ پڑھ لے تاہم خاتون کی ساری کوششیں کوئی رنگ نہ لا سکیں اور اسے صبح تک یعنی 8 گھنٹے یخ فریج میں گزارنے پڑ گئے اور اگلی صبح ایک ملازم کے ا?نے پر ہی اس کی جان بچ سکی۔فریج میں گزرے ان 8 گھنٹوں کی تکلیف کا بیان کرتے ہوئے کارلی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے بہت کوشش کی کہ کوئی اس کا پیغام پڑھ لے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کا جسم سرد ہوتا جارہا تھا اور رفتہ رفتہ اس کا جسم کمزور پڑنے لگا اور اس میں اتنی بھی ہمت نہ تھی کہ وہ دروازہ پیٹے جب کہ اس کے پٹھے جواب دینے لگے اور قریب تھا کہ موت اس کو گلے لگاتی لیکن کسی نے دروازہ کھولا اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور ایک بار پھر سانس لینے لگی۔ عدالت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹور انتطامیہ سے ملازمین کے سیفٹی قوانین پر جواب طلب کرلیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…