اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انسانوں کا ریکارڈ بنانے کیلئے جدوجہد کرنا اور سابقہ ریکارڈ ز کو توڑنا تو معمول کی بات ہے لیکن اب تو روبوٹس بھی اس دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔چینی روبوٹ نے طویل ترین سفر طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔چینی پروفیسر کے تیار کردہ ڑینگ ڑی نامی روبوٹ نے 54گھنٹوں میں 134اعشاریہ3کلو میٹر کا ریکارڈ فاصلہ طے کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈرینجر نامی امریکی روبوٹ نے 30گھنٹے میں 65کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے قائم کیا تھا۔