اسلام آباد(نیوزڈیسک )نظام کی خرابی پر حکمرانوں کو ذمہ دار ٹھرا نا تو عام سی بات ہے لیکن ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔چین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے حکامِ کی نااہلی پر انہیں کوسنے کے بجائے آگے بڑھ کر ٹریفک کنٹرول کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا۔چین کے شہر Shijiazhuangمیں دو ملازمین نے اپنی فیکٹری کے قریب واقع شاہراہ کا ٹریفک سگنل خراب ہونے پر خود کو ٹریفک لائٹس میں تبدیل کرلیا۔نوجوانوں کے اس اقدام کو وہاں سے گزرنے والے ڈرائیورز نے بھی سراہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جبکہ ان کی اس کوشش نے سوشل میڈیا پر بھی خوب داد دی جارہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں