سیﺅل (نیوز ڈیسک) روئے زمین پر شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جسے کوئی دکھ یا تکلیف نہ ہو لیکن بہت سے لوگ دکھوں سے نجات کا واحد حل صرف اور صر ف موت کو سمجھتے ہیں اور خودکشی کرلیتے ہیں جنوبی کوریا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں لوگ ذہنی دباﺅ یا مختلف وجوہات کی بناءپر خودکشی کرلیتے ہیں ۔ جنوبی کوریا میں ہر روز چالیس افراد خود کو ختم کرلیتے ہیں ۔ خودکشی کے اس بڑھتے ہوئے رحجان پر جنوبی کوریا کی حکومت بھی کافی فکر مند ہے ۔ ایسے میں انہوں نے ایک انوکھا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل بھی شروع کردیا ۔ جنوبی کوریا میں ایسے بہت سے سکول قائم ہوگئے ہیں جو لوگوں کو موت کا احساس دلاتے ہیںان سکولوں میں ایسے لوگ داخلہ لیتے ہیں جو خودکشی کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں کو خاص کپڑے پہنا کر اپنی ہی تصویر والے تابوت میں لٹا کر تابوت کو بند کردیاجاتاہے ۔ تابو ت کو دس منٹ بند رکھا جاتاہے ۔ جس سے مردے کو گھٹن کا احساس ہوتاہے ۔ اور اسے زندگی کے قیمتی ہونے کا احساس ہونے لگتاہے ۔ ان سکولوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے سکول میں ایک بار مر کر لوگوں کو زندگی کا احساس ہوتا ہے اور ان میں زندہ رہنے کی امنگ جاگتی ہے ۔