ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں معذور افراد کیلئے کیٹرپلر رگبی گیم متعارف کرادی گئی۔جاپان کی ایک اسپورٹس رگنائزیشن کے سربراہ اور کیٹرپلر رگبی کے خالق نے کہا کہ کیٹرپلر رگبی کو متعارف کرانے کا مقصد معذور افراد کو ایک مثبت سرگرمی دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانچ افراد پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں تمام افراد کیٹرپلر کی طرز کا لباس زیب تن کرکے لیٹ کر کھیلتے ہیں۔واضح رہے رگبی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو جسمانی پھرتی کی ضرورت ہوتی ہے۔