پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

اٹلانٹامیں انوکھی گا ڑیو ں کی منفرد ریس،امریکی ٹیم فاتح قرار

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکا میں دلچسپ اور منفردگا ڑیو ں کی ایک انوکھی ریس کا انعقاد کیا گیا جو امریکی ٹیم نے جیت لی، سالانہ ریس میں70گاڑیوں نے حصہ لیا جن کی ٹیم چار میکینک اور ایک ڈرائیور پر مشتمل تھی۔امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹامیں اس ریس میں حصہ لینے والی ٹیموں نے گھر میں تیار کردہ منفرد اشکال اور بناوٹ والی گاڑیو ں کی نمائش کرکے اپنے ہنر اور مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شامل گا ڑیاں پٹرول، ڈیزل یا سی این جی کے بجائے مکمل طور پر انسانی قوت سے چلائی گئیں جس میں نصب پہیوں نے انہیں تیز رفتاری سے چلنے میں مدددی۔ریس کے شرکا نے نہ صرف ان گاڑیوں کو منفرد انداز میں سجایا ہوا تھا بلکہ اکثریت نے اسی مناسبت سے انوکھے ملبوسات بھی زیب تن کر رکھے تھے۔تمام گاڑیوں کو ناصرف ان کی رفتار بلکہ گاڑی کے ڈیزائن اور ٹریک پر اسے بھگانے کے انداز پر ججوں کی جانب سے مارکس دیے گئے۔اس موقع پر کئی گا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں اور ڈھلوانوں اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو ہوکر گربھی گئیں جس سے تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…