دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں ہونے والے نئے سروے کے مطابق اگر آپ دبئی میں خوش نہیں ہیں تو پولیس آپ سے پوچھے گی کہ آپ کیوں خوش نہیں ہیں۔اس سروے کا مقصد 2021 میںدنیا کے خوشحال ممالک کی گنتی میں دسویں نمر پر آنا ہے۔2015 میں ہوئے سروے کے مطابق158 ممالک میں سے متحدہ عرب امارت بیسویں نمبر پر تھا۔ 2021 میں اپنی بیسویں قومی سالگرہ پر متحدہ عرب امارت دنیا کے خوشحال ملکوں کی گنتی میں دسویں نمبر پر آنے کی تگ و دو میں ہے۔دنیا کے بلند ترین عمارتوں کے شہر دبئی میں ایک آن لائن پول کے تحت صارف کو ناخوش،خوش اور نارمل مزاج کے نشان میں نے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد کو کال کرتے ہیں جو نا خوش کا انتخاب کرتے ہیں اور ان سے وجہ دریافت کرتے ہیں۔ لندن کے سینئر پروفیسر ولیم ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس سروے کے استعمال کے لیے دو ممکنہ باتیں ہو سکتی ہیں یا تو عوام نا خوشی کا انتخاب کرنے کے بعد سروے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیں یا پھر وہ یہ جواب دیں گے کہ وہ خوش ہیں کیونکہ لوگ پولیس کے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہیں گے۔خوشی کو جانچنے کی کوششیں دبئی کے سرکاری دفاتر میں شروع ہو گئی ہیں۔پولیس کے مطابق اس سروے کے رد عمل میں 200000 افراد کے جوابات موصول ہوئے ہیں جن میں 84 فیصد خوش تھے،6 فیصد نے نارمل جواب دیا جبکہ 10 فیصد نا خوش تھے۔ دبئی کے حکام نے چھوٹے ٹیبلٹس سرکاری ملازمین کو مہیا کیے گئے ہیں تاکہ وہ لوگوں کے رد عمل پر انہیں فوری طور پر جواب دے سکیں۔گزشتہ سال دبئی حکام نے میونسیپل دفاتر میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے 2 ٹو 7 سٹار نظام کا آغاز کیا تھا۔دبئی کی عوام کی خوشی کے لیے کوششوں میں پولیس کو معروف لگڑری گاڑیاں دی گئی ہیں۔ٹویٹر پر پولیس نے ہیش ٹیگ کے ساتھ عوام کو عربی اور انگلش دونوں زبانوں میں پیغامات دیے ہیں کہ ”آپ کی سیکیورٹی آپ کی خوشی“۔گزشتہ ہونے والی تقریب میں پولیس نے اپنے اس خوشی کے سروے کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے بہت سے دبئی کے رہائشیوں کو پیغامات بھی بھیجے جن میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی تصویر جن کے پیچھے برج خلیفہ کی تصویر بنی تھی بھیجی جس پر عربی اور انگلش دونوں زبانوں میں لکھا تھا تھا”کیا آپ دبئی میں خوش ہیں۔
آپ خوش نہیں ہیں تو پولیس کو وجہ بتائیں

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایرانی دارالحکومت کو پاکستان کے قریب منتقل کرنے کی تیاریاں مگر کیوں؟ حیران کن وجہ ...
-
کروڑوں کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو 2سال حویلی میں قید رکھنے والے ملزمان ...
-
سعودی عرب کے لیبر قوانین میں بڑی تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم 23 فروری کو پاکستان سے نہیں جیت سکتی، مہا کمبھ میلے کے بابا ...
-
13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم فلاپ
-
مشہور اداکار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی، باپ کو شادی پر بھی نہ بلایا
-
اللّٰہ بہترین منصوبہ ساز ہے’ فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
-
چین میں میڈیکل کے 2 پاکستانی طلبا ءکے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟
-
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
-
یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں طلاق ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
سو سال بعد مصر میں فرعون کا مقبرہ دریافت
-
بھارت بنگلادیش میچ کی براڈکاسٹ کے دوران لوگو سے پاکستان کا نام غائب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایرانی دارالحکومت کو پاکستان کے قریب منتقل کرنے کی تیاریاں مگر کیوں؟ حیران کن وجہ سامنےآگئی
-
کروڑوں کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو 2سال حویلی میں قید رکھنے والے ملزمان گرفتار
-
سعودی عرب کے لیبر قوانین میں بڑی تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم 23 فروری کو پاکستان سے نہیں جیت سکتی، مہا کمبھ میلے کے بابا کا دعویٰ
-
13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم فلاپ
-
مشہور اداکار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی، باپ کو شادی پر بھی نہ بلایا
-
اللّٰہ بہترین منصوبہ ساز ہے’ فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
-
چین میں میڈیکل کے 2 پاکستانی طلبا ءکے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟
-
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
-
یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں طلاق ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
سو سال بعد مصر میں فرعون کا مقبرہ دریافت
-
بھارت بنگلادیش میچ کی براڈکاسٹ کے دوران لوگو سے پاکستان کا نام غائب
-
پیٹرول مہنگا ہوگا، پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا
-
صوبائی حکومت کا طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان