منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایسا گاﺅں جہاں کی آبادی صرف دو افراد پر مشتمل ہے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تازہ ہوا، حسین مناظر، سر سبز زمین اور زندگی کی تمام سہولیات، کون ہے جو ان تمام چیزوں سے منہ پھیر دے لیکن اسپین میں ایسا ہی ایک گاو¿ں ہے جہاں یہ تمام آسائشیں موجود ہیں لیکن گزشتہ 45 برسوں سے اس گاو¿ں کی آبادی صرف 2 افراد پر مشتمل ہے اورقریب ترین ا?بادی بھی 25 کلومیٹر دور ہے۔
اسپین کا لاایسٹریلا نامی یہ خوبصورت گاو¿ں امیر لوگوں کے اہل خانہ کے لیے بسایا گیا تھا اور اس کی آبادی بہت زیادہ تھی، یہاں 2 اسکول، گرجا گھر اور درجنوں دکانیں تھیں لیکن 1883 میں یہ گاو¿ں اس وقت اجڑگیا جب سیلاب سے نصف آبادی لقمہ اجل بن گئی اور باقی رہ جانے والوں نے علاقے کو خیرباد کہہ دیا۔
لاایسٹریلا میں گزشتہ 45 برس سے اب صرف ایک عمر رسیدہ جوڑا ہی رہتا ہے اس کے علاوہ گاو¿ں میں 3 کتے، 3 مرغیاں اور 25 بلیاں بھی رہتی ہیں۔ مارٹن اور سن فروسا کی پہلی ملاقات 70 برس قبل اسی گاو¿ں میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے ایک ساتھ بچپن سے جوانی میں قدم رکھا اور ان کے درمیان محبت پروان چڑھی، یہیں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ایک پیاری سی بیٹی کے ماں باپ بنے لیکن بدقسمتی سے وہ 12 برس کی عمر میں انتقال کرگئی۔
مارٹن اور سن فروسا کے ماہ و سال گزرتے رہے لیکن نا دونوں کے درمیان محبت ختم ہوئی نا انہوں نے گاو¿ں چھوڑنے کے بارے میں سوچا، مارٹن کی عمر اس وقت 79 برس ہے اور سن فروسا زندگی کی 82 بہاریں دیکھ چکی ہیں، ہفتوں کوئی ان سے ملنے نہیں آتا لیکن وہ اپنی محبت کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…