اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اامریکا میں کدّو صرف کھانے کے لیے ہی نہیں اگائے جاتے بلکہ ان کی تراش خراش کرکے ان سے انوکھے کام بھی لئے جاتے ہیں ، ایسی ہی ایک دلچسپ سرگرمی ہوئی یوٹاہ میں، جہاں کدّوﺅں سے بنی کشتیوں کی ریس ہوئی۔کدّوﺅں سے بنائی گئی کشتیوں کی پانچویں سالانہ ریس امریکی ریاست یوٹاہ میں منعقدہوئی۔ اس ریس کے لیے دیو ہیکل کدّوﺅں کو اند رسے خالی کر کے ان کے خول کھو کھلا کرنے کے بعد بطور کشتی استعمال کیا گیا تھا، جن میں بیٹھ کر چپو چلاتے ہوئے جھیل میں کشتی رانی کی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں