کڑکتی آسمانی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

20  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) خطرناک انداز میں سیلفی لینے کے شوق میں اب تک کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن یہ ایسا جنون ہے کہ جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور خطرناک مقامات سے سیلفی لینے کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب ایک تازہ واقعہ میں سعودی عرب میں ایک نوجوان اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب کرکٹی آسمانی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو بجلی اس پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی اور اس کی سیلفی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک قصے ینبع النخل میں موسلا دھار بارش جاری تھی اور اس دوران آسمانی بجلی بھی اپنے جلوے دکھا رہی تھی کہ ایک نوجوان کو اس چکتی اور کڑکتی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق اٹھا اور وہ صاحب عین اس وقت بجلی کے سامنے آکھڑے ہوئے جب وہ خوب کڑک رہی تھی، اپنا موبائل آن کیا اور جیسے ہی سیلفی لینے کیے لیے کیمرے کا بٹن دبایا اچانک آسمانی بجلی اس پر آگری اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔سعودی محکمہ شہری دفاع کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ “ینبع النخل کے علاقے میں بجلی گرنے سے 30 سالہ سعودی نوجوان اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا کہ جب وہ بجلی کڑکنے کے منظر کو کیمرہ میں محفوظ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ عین اسی لمحے بجلی اس کے ہاتھ پر گری، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…