پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکا کا ایسا ریسٹورینٹ جہاں رول کھا کر ہوٹل کا حصہ دار بنا جاسکتا ہے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکا میں مفت میں ایک ریسٹورینٹ کے تاحیات 10 فیصد منافع کا مالک بنا جاسکتا ہے اور اس کے لیے صرف ایک چیلنج قبول کرنا ہوگا جس میں 30 پونڈ وزنی رول کو صرف ایک گھنٹے میں ختم کرنا ہوگا۔امریکی ڈون چنگون ریسٹورینٹ میں ساڑھے 3 فٹ قطر کے پراٹھے میں مرغی کا گوشت، چاول، اسٹیک گوشت، پنیر، لوبیا اور دیگر اجزا بھر کر ایک رول بنایا جاتا ہے جس کو تیار کرنے میں 2 گھنٹے درکار ہوتے ہیں جب کہ اس رول کو کھانے کے مقابلے میں شریک افراد کے لیے چند شرائط بھی ہیں جن میں الٹی کرنے اور رفع حاجت کے لیے جانے کی صورت میں شکست ہوجائے گی، کھانے کا چیلنج قبول کرنے والے طبیعت خراب ہونے یا موت کے ذمہ دارخود ہوں گے اور اگر کوئی خوش نصیب یہ مقابلہ جیت گیا تو اسے ریسٹورینٹ سے ناصرف پوری زندگی مفت کھانا ملے گا بلکہ اسے منافع میں سے 10 فیصد حصہ بھی دیا جائے گا۔ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ چیلنج بہت مشکل ہے اور دنیا کے بہترین پیٹو ہی اسے مکمل کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک کسی نے بھی یہ مقابلہ نہیں جیتا جس کے بعد 2 ا?دمیوں کو ایک ساتھ یہ کھانے کی دعوت دی گئی جس میں 500 ڈالر نقد، 500 ڈالر کا مفت کھانا اور ایک ٹی شرٹ کا تحفہ شامل ہے اور اب تک اس مقابلے کو بھی کوئی نہیں جیت سکا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…