جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

دوران پرواز مسافر کو کاٹنے والا شخص اچانک انتقال کرگیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015 |

ڈبلن(نیوز ڈیسک)آئر لینڈ کی پرواز میں سفر کرنے والا ایک مسافر اچانک مشتعل ہوگیا اور اپنے قریب بیٹھے شخص کو کاٹ کھایا لیکن اس کے چند لمحوں بعد ہی کاٹنے والا مسافر سیٹ پر بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گیا جس کے باعث پرواز کو ہنگامی طور پرایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔آئرلینڈ پولیس کے مطابق آئر لینڈ کا طیارہ لزبن سے ڈبلن کی جانب محو پرواز تھا کہ اچانک پرواز میں موجود ایک مسافر کسی بات پر مشتعل ہوگیا اور غصے میں آکر اس نے قریب بیٹھے مسافر کو کاٹ لیا لیکن اس کے چند لمحوں بعد ہی حیرت انگیز طور پر اچانک وہ اپنی سیٹ پرہی دم توڑ گیا اور کسی کو خبر ہی نہ ہوسکی کہ اس کی موت کی وجہ کیا بنی جب کہ اس واقعے پر پرواز کو ہنگامی طور پر موڑ کر کوک ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این گارڈا نامی اس شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔پولیس کے مطابق اتفاقیہ طور پر اسی پرواز میں ایک پرتگالی خاتون سے 1.8 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی جب کہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مرنے والے شخص کا خاتون سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…