مکن ہے آپ کو بھی زندگی میں کبھی کسی ملک کا ویزا حاصل کرنے میں دشواری پیش آئی ہو گی۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپ نے ملک میں داخلے کا یہ طریقہ نہیں اپنایا ہو گا جس کا مظاہرہ اس یورپی باشندے نے کیا۔ فصیلات کے مطابق لتھوانیا کے 30 سالہ شہری ”بوجن کروئٹر“ کو تو برطانیہ میں قیام کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن مالدیو سے تعلق رکھنے والی اس کی بیگم کی درخواست دو مرتبہ مسترد کی گئی۔ ”بوجن“ اپنی گاڑی پر برطانیہ کے بارڈر پر پہنچا تو کسٹمز حکام نے روٹین کی چیکنگ کیلئے اس کی گاڑی روک لی تاہم تلاشی کے دوران عجیب بات یہ ہوئی کہ اس کے بیگ میں چھپی بیگم دریافت ہو گئی۔
”بوجن“ نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی بیگم کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے اپنے ملک گیا تھا کہ اس نے یہ منصوبہ اسے بتایا۔ جج نے اسے 14 مہینے قید کی سزا سنائی جو کہ دو سال تک معطل رہے گی۔ جج کا کہنا تھا کہ عموماً ایسے لوگوں کو فوراً جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سزا دی گئی ہے
انسانی سمگلنگ کا وہ طریقہ جس کے بارے میں ہم صرف بات کرتے ہیں یورپی شہری نے بیگم پر آزما کر دکھادی
19
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں