اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محبت اور ہمدردی کا جذبہ صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے جو بے زبان ہونے کے سبب کھل کر اس کا اظہار تو نہیں کر پاتے لیکن عمل سے یہ ثابت کر جاتے ہیں کہ وہ بھی دردمند دل رکھتے ہیں۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع گوریلا فاﺅنڈیشن کے مرکز میںایک گوریلے نے ہمدردی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے بلی کے ننھے بچوں کو گود لے لیا ہے۔اشاروں کی زبان سمجھنے کے حوالے مشہور 44سالہ کوکو نامی اس گوریلے کے سامنے دو بلی کے بچے لائے گئے تو اس نے ان کے ساتھ خوب پیار جتایا جس پر ننھے بچے بھی اس سے مانوس ہوگئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں