اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایک دن میں برتن دھونے والے 20 فوم کھا جانے والی خاتون

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہر انسان کے کھانے کا مزہ اور انداز مختلف ہوتا ہے کسی کو بریانی پسند ہوتی ہے تو کوئی تکہ اور کباب کھانے کو پسند کرتا ہے لیکن ایک برطانوی خاتون کی فیورٹ ڈش نے تو لوگوں کو حیران ہی کردیا ہے اور وہ ہے برتن دھونے والے فوم جسے خاتون مزے لے لے کر کھاتی اور خوش رہتی ہے۔برطانوی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ایما ایک دن میں 20 واشنگ فوم کھا جاتی ہے لیکن پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرتا اور اس کی لالچی نظریں کسی اور مزے دار فوم کی متلاشی رہتی ہیں۔ ایما کھانے سے قبل واشنگ فوم کئی گھنٹے تک ایک ایپ فلیور واشنگ مائع میں ڈبو کر رکھتی ہے اور پھر چبا چبا کر کھا جاتی ہے اور اگر کبھی چبانے کا دل نہ کرے تو اسے نگل جاتی ہے۔
یہ کہاوت توعام ہے کہ کچھ لوگوں کا ہاضمہ اتنا تیز ہوتا ہے کہ وہ کھانے کے علاوہ پتھر اور لکڑی بھی ہضم کرلیتے ہیں لیکن ایما نے تو فوم کو ہضم کرکے اس محاورے کو ہی بدل دیا ہے۔ ایما کی فوم کھانے کی عادت اب اس کے لیے نشہ بن چکی ہے جس کی وجہ سے وہ منہ کو بے ذائقہ کردینے والی بیماری کا شکار ہوگئی ہے لیکن اسے اس کی کوئی پریشانی نہیں اسی لیے وہ اس کا علاج بھی کروا رہی۔
ایما کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ باہرمزے مزے کے کھانے کھانے جاتے ہیں لیکن وہ فوم کھانا پسند کرتی ہے اسی لیے جب وہ کسی دوست کے گھر جاتی ہے تو اسے چائے کے ساتھ چپس اور فوم پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فوم کو جس مائع میں ڈبو کر کھاتی ہے اسے اس کی خوشبو اور ذائقہ بے حد پسند ہے۔ ایما کو یہ عادت 2 سال قبل برتن دھونے کے دوران اچانک فوم کھانے سے پڑی جس کے بعد اسے اس کا ذائقہ کچھ زیاہ ہی پسند آگیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایما صرف ایک ہی کمپنی کے فوم کھاتی ہے کسی اور کمپنی کا بنا ہوا فوم اسے پسند ہی نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…