لندن(نیوزڈیسک)ہمارے ہاتھوں کی وجہ سے لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں اور انگلیوں کی لمبائی ہاتھوں کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کی لمبائی سے کسی بھی انسان کی شخصیت کے بارے میں پتا لگایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی لمبائی کے انسانی شخصیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو ہاتھوں کی بناوٹ اور ان کا انسان پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں۔اگر انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے بڑی ہوایسے افراد کا اردگرد کے لوگ بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں اور انہیں شہزادوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ایسی بات نہیں کہ ان کی ہر بات کو من وعن قبول کرلیا جاتا ہے لیکن ان کی بات کو رد کرنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔اگر انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہوایسے لوگ اعتماد سے بھرے ہوتے ہیں اور کبھی بھی کسی قسم کی پریشانی سے نہیں گھبراتے۔انہیں زندگی میں چیلنج کو قبول کر کے مزا آتا ہے اور یہ ایک کامیاب زندگی پا کر ہی دم لیتے ہیں۔اگر انگوٹھی اور شہادت کی انگلی میں برابری ہوایسے لوگ بہت ہی پرامن ہوتے ہیں اور ہمیشہ جھگڑوں سے دور بھاگتے ہیں۔یہ زندگی کو بس پرسکون رکھنا چاہتے ہیں اور اس لئے اس بات کے خواہاں ہوتے ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ یا کوئی ان کے ساتھ ہرگز نہ لڑے۔