پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اپنی عادت کے بارے میں پیدائشی مہینے سے جان سکتے ہیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اگر تو آپ کسی فرد کی شخصی عادات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کی پیدائش کا مہینہ اس حوالے سے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیاہے۔کنکٹیکیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی علوم کے ماہر مارک ہمیلٹن کے مطابق لوگوں کی شخصیت میں ان کے پیدائش کا مہینہ اور موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کے بروج ان کی عادات کو جاننے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے اثرات انفرادی سطح پر ہوسکتا ہے کہ بالکل واضح نہ ہو مگر کسی خاص مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کی عادات کا اوسط بڑے پیمانے پر دیکھا جائے تو ان میں مماثلت نظر آئے گی۔مارک ہملیٹن کہتے ہیں کہ مثال کے طور پر جو لوگ جنوری اور فروری میں پیدا ہوتے ہیں وہ زیادہ تخلیقی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اسی طرح دسمبر کے آخر سے لے کر مارچ کے اولین عشرے میں پیدا ہونے والے افراد کا مشہور ہوجانے کا امکان دیگر مہینوں میں پیدا ہونے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق دسمبر سے مارچ کے عرصے کو سال کا ‘ نم’ حصہ تصور کیا جاتا ہے اور ان مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ مستقل مزاج اور ثابت قدم قسم کی فطرت کے حامل ہوتے ہیںتحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ماہرین نفسیات فلکیاتی بروج کے اثرات کو مسترد کردیتے ہیں مگر ہر فرد پر اس کے پیدائش کے مہینے کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ یہ بروج کسی شخصیت پر مرتب ہونے والے اثرات کے لیے مستند پیمانہ نہیں تاہم یہ ایک مددگار ٹول ضرور ثابت ہوسکتا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی فطرت کو سمجھا جاسکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…