اٹلی : وہ منحوس ترین گاﺅں جس کانام لینے سے بھی لوگ ڈرتے ہیں

18  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یورپی ممالک کو عام طور پرعلم ، ترقی اور روشن خیال سمجھاجاتا ہے مگر درحقیقت وہاں کے لوگ بھی اسی قدر توہم پرست ہیں جتنے ایشیا یا افریقا کے لوگ جس کی ایک مثال اٹلی ہے جہاں ایک قصبے کو منحوس ترین تصور کیا جاتا ہے اور لوگ اس کا نام لیتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے قصبے ”کولوبریرو“سے متعلق طرح طرح کی کہانیاں بیان کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے اطالوی باشندوں میں اس قدر خوف پایا جاتا ہے کہ وہ اس کا نام لینا بھی نحوست سمجھتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ 20ویں صدی کے وسط میں ایک وکیل اور جادو گرنی اس قصبے کی نحوست کا باعث بنے تھے۔ بیاجیوورجیلیو ایک دولتن مند وکیل تھا جو زندگی میں کوئی کیس نہیں ہارا تھا اور اس کے کئی دشمن تھے ایک دن اس نے کہا کہ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو یہ فانوس نیچے گر جائے اور اس کے یہ الفاظ کہتے ہی چھت پر نصب فانوس ایک دھماکے کے ساتھ زمین پر ان گرا۔ اس سے کوئی زخمی تو نہیں ہوا مگر اس وکیل کا نام نحوست کے ساتھ جڑ گیا۔ جس سے وکیل کا نام نحوست کے ساتھ جڑ گیا۔جادو گرنی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کا نام لاکیٹر تھا اور اس کے جادو کی وجہ سے اس قصبے پر نحوست چھائی اس جادوگرنی کی پوتی ایلینا ڈی نیپولی جو سیاحتی بورڈ کی انچارج بھی ہے کا کہنا ہے کہ اس کی دادی جادوگرنی نہیں تھیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انتہائی بری شہت ہونے کے باوجود اس قصبے کی سیاحتی حیثیت میں کوئی فرق نہیں ا?یا اور ہر موسم گرما میں اس کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فیسٹیول بھی کیا ج اتا ہے جس میں مقامی فنکار جنوں بھوتوں اور ستاروں کے متعلق جادوئی کہانیاں سناتے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…