اسلام آباد (نیوز ڈیسک )برطانیہ میں منشیات فروشی اور عصمت فروشی کا دھندہ کس طرح سرایت کر چکا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق شہری سالانہ 20ارب ڈالر (تقریباً 20کھرب پاکستانی روپے)صرف ان کاموں پر خرچ کر رہے ہیں۔برطانوی سرکاری ادارے آفس فار نیشنل سٹیسٹکس (ONS) نے اس قدر بھاری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس غیر قانونی رقم کو بھی اخراجات کے سرکاری اعداد و شمار کا حصہ بنا دیا ہے۔ برطانیہ میں منشیات اور عصمت فروشی کا دھندہ ہمیشہ سے بڑے پیمانے پر جاری رہا ہے لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ اسے سرکاری طور پر معیشت کے ریکارڈ کا حصہ مان لیا گیا ہے۔ اسی طرح اٹلی کی حکومت بھی ان دونوں غیر قانونی شعبوں کو قومی معیشت کا حصہ بنانے پر غور کر رہی ہے جبکہ امریکہ میں بھی اس پر غور وخوض جاری ہے، البتہ یہ حقیقت ہے کہ ان دونوں ممالک میں یہ مکروہ دھندے برطانیہ سے بہت پیچھے ہیں۔