جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

طوطے کی طرح نظرآنے کے جنون میں ایک شخص نے اپنے کان ہی کٹوا دیئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کبھی کبھی انسان شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی جسم کے ساتھ ظلم کر بیٹھتا ہے ایسا ہی کچھ کیا امریکا میں شہرت حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا شخص نے اور اس نے طوطے کی طرح نظرآنے کی کوشش میں چہرے پر کئی رنگ برنگے ٹیٹوز بنوائے لیکن اس سے بھی بڑھ کر اس نے اپنے کان کٹوا دیئے۔
امریکا کا رہائشی جنونی شخص ٹید رچرڈ چہرے کے نت نئے ڈیزائن بنوانے میں پہلے ہی خاصی شہرت رکھتا ہے لیکن گزشتہ روز تو اس نے بالکل ہی ایک نیا کارنامہ انجام دے کر لوگوں کی بھر پور توجہ حاصل کرلی۔ رچرڈ نے طوطے کی سی شکل اپنانے کے لیے اپنے چہرے پر 110 رنگا رنگ ٹیٹوز بنوائے، 50 جگہ سے چھدوایا اور زبان کو 2 حصوں میں تقیسم لیکن اس نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ اپنے دونوں کان بھی کٹوا لیے تاکہ وہ طوطا ہی لگے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رچرڈ نے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک اور فیصلہ کیا ہے اور وہ ایسے سرجن کی تلاش میں ہے جو اس کی ناک کو طوطے کی طرح موڑ کر لمبی بنادے۔ اس کارنامے پر رچرڈ کا کہنا ہے کہ اس کا یہ روپ اسے بے حد پسند آیا ہے اور اب تک کے دھارے گئے تمام روپ میں یہ سے سب سے بہتر ہے کیوں کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ جتنا ممکن ہوسکے اپنے پیارے طوطے کی طرح لگے۔
رچرڈ کا کہنا تھا کہ اس کے بڑے کان ویسے بھی لوگوں کو اچھے نہیں لگتے تھے اور وہ کافی عرصے سے ان کا مذاق اڑتا ہوا دیکھتا رہا ہے لیکن اس نے یہ کان اس خرابی سے نہیں بلکہ اپنے طوطے کی محبت میں کاٹے ہیں لیکن کان کٹنے کے باوجود وہ اپنے پیارے طوطے کی آواز سن سکتا ہے اور اسکے ساتھ چیٹنگ بھی کرتا ہے۔ رچرڈ ایک جوتے بنانے والی کمپنی میں ملازم ہے اور اس نے سب سے پہلے 1976 میں پہلا ٹیٹو اپنے جسم پر بنایا پھر تو جیسے اس کو اس کا جنون ہی ہوگیا اور اب اس کا سارا جسم اور ہاتھ ٹیٹوز اور مختلف چھیدوں سےبھرے ہوئے ہیں جب کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں میں سرجری کے ذریعے مقناطیس لگوا رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…