رباط(آن لائن)مراکش ،بکریوں نے درخت پر چڑھنے کی ٹریننگ حاصل کرلی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جانوروں میں صرف بندر ہی اونچے اونچے درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ یقیناًغلطی پر ہے۔جی ہاں یقین نہ آئے تومراکش سے تعلق رکھنے والی ان بکریوں کو ہی دیکھ لیجئے جو درخت کی 16فٹ کی اونچائی پر جا پہنچی ہیں۔بکریوں کی درخت پر چڑھائی کسی ایڈونچر یا مقابلے کا حصہ نہیں بلکہ یہ تو آرگن نامی ایک پھل کھانے کیلئے روزانہ درختوں پر چڑھ جاتی ہیں۔پھل کھانے کے بعد یہ بکریاں اس کے سخت چھلکے زمین پر پھینک دیتی ہیں جو تیل بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔