پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چین میں وائی فائی سے مزین کوڑا دان متعارف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے جنوب مغربی شہر چینگدو میں ایسے کوڑا دان متعارف کروائے جا رہے ہیں جن میں وائی فائی نصب ہوگا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صوبہ سیچوان کے شہر چینگدو میں یہ کوڑا دان اسی ماہ کے اواخر میں شہر میں نصب کیے جائیں گے۔ان کوڑا دانوں سے نہ صرف بلا معاوضہ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوسکے گی بلکہ اس کے اوپر والے حصے پر دو شمسی توانائی کے پینلز بھی نصب ہوں گے اور اس سے بننے والی بجلی کوٍڑا دان کی نیچے لگائی گئی بیٹریوں میں محفوظ ہوگی۔یہ کوڑا دان کوڑے اکٹھا کرنے اور اس کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی کام کرے گا۔ ان میں نصب جی پی ایس گلیوں کی صفائی کرنے والوں کو مطلع کرے گا کہ کوڑا اٹھانے کا وقت ہوچکا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ کوڑا دان آگ اور بم پروف بھی ہوں گے۔جیسے ہی کوئی شخص ان کوڑا دانوں کے قریب جائے گا یہ خود بخود کھل جائیں گے اور ان کے اندر بدبو ختم کرنے کا خودساختہ نظام بھی موجود ہوگا۔مقامی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے اسے پہلے ہی کنگ کونگ کا نام دے دیا ہے۔ہوشی میٹروپولس ڈیلی کے مطابق ‘پانچ ملی میٹر چوڑی سٹین لس سٹیل پلیٹس اور چار تہوں والے ڈیزائن سے آراستہ، اس کا واقعی یہی نام ہوسکتا ہے۔‘



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…