پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ کے دوست واقعی ہی سچے دوست ہیں یا وقت کی ضرورت؟معلوم کرنے کا طریقہ جانئے‎

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ہم سب دوستوں کی نعمت سے مالا مال ہوتے ہیں لیکن ہمیں یہ علم نہیں ہوتا کہ کون سا دوست سچا ہے اور کون سا وقت پڑنے پر دھوکہ دے گا۔آئیے آپ کو سچے دوستوں کی پہچان بتاتے ہیں۔
جس کے ساتھ وقت گزار کر مزہ آئے
ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا بلکہ اپنے سچے دوست کی صحبت میں آپ بہت لطف اٹھاتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی کے ساتھ وقت گزار کر مزہ نہ آئے تو جان لیں کہ آپ کا اس کے ساتھ آنے والے دنوں میں اچھا تجربہ نہیں ہوگا۔
اگر ایک گھنٹہ اکٹھے سیر کرنی پڑے
جیسے جیسے وقت گزرتا ہے آپ کی مصروفیات بڑھتی جاتی ہیں اور اگر آپ کو کسی کے ساتھ ایک گھنٹے کے لئے باہر سیر پر جانا پڑے اور آپ کو وقت گزرنے کا احساس نہ ہو تو جان لیں کہ ایسا انسان آپ کا دوست ہے۔
زندگی میں کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ کسی ایسے دوست کو بتائیں جس پر آپ کو بھروسہ ہو اور اگر آپ کا دوست وہ راز اپنے تک رکھے تو وہ آپ کا سچا دوست ہے۔آزمانے کے لئے آپ اپنے کسی دوست کو کوئی ایسی بات بتائیں جو زیادہ رازدار نہ ہو اگر وہ یہ بات اپنے تک رکھے تو آپ اس پر مزید بھروسہ کرسکتے ہیں۔
آپ میں کتنی قربت ہے
اگر آپ کی کسی کے ساتھ بہت زیادہ قربت ہو اور آپ اس کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کرسکیں اور وہ آپ کو اچھا مشورہ دے تو جان لیں کہ ایسے انسان کو کبھی نہیں کھونا اور اس سے دوستی رکھیں۔
مالی معاملات

ہر انسان کو کبھی نہ کبھی پیسے کی ضرورت پڑتی  ہے اور اگر آپ کا دوست آپ کی مالی مدد کرنے کے بعد آپ کے ساتھ حسن سلوک روارکھتا ہے تو وہ آپ کا سچا دوست ہے۔
سیر کے دوران اچھی چیزیں
جب آپ اپنے دوست کے ساتھ باہر سیر کو جاتے ہیں تو یہ بات سوچیں کہ یہ سیر کس حد تک فائدہ مند رہی یعنی آپ نے کچھ اچھا سیکھا؟کیا آپ دونوں نے ایک دوسرے سے مفید معلومات کا تبادلہ کیا۔اگر جواب ہاں میں ہے تو مبارک ہو آپ کو ایک اچھا دوست ملا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…