اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جادوکی انگوٹھی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) پچپن میں کہانیاں سنتے تھے جادوکی انگوٹھی کی ،اب ایپل اس کہانی کوحقیقت کاروپ دینے والاہے .ایپل نے ایک اسمارٹ واچ کے بعد اسمارٹ انگوٹھی کا پیٹنٹ حاصل کرلیا ہے جس کےذریعے ٹی وی اور فون کنٹرول کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے کام بھی لیے جاسکیں گے۔پیٹنٹ کی تفصیلات سے ظاہر ہےکہ اس میں موشن سینسر، ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکات کو نوٹ کرے گا اور آئی فون کی طرح ٹچ اسکرین بھی ہوسکتا ہے۔ اس میں وائس کمانڈ کے لیے مائیک ہوگا لیکن ایپلی کیشن چلانے کے آپشن خاص طور پر موجود ہوگا کیونکہ اتنے چھوٹے اسکرین کو ٹچ سے کنٹرول کرنا محال ہے۔ اس میں ہیپٹک حرکات نوٹ کرنے کا نظام ہوگا جو آپ کے لکھتے وقت نوٹ کرے گا کہ آپ کیا لکھنا چاہ رہا ہے۔لیکن اس کا خاص پہلو بیرونی سہولت ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر ماؤس کرسر، کیمرہ شٹر ، ٹی وی ریموٹ کنٹرول اور دیگر آلات کو قابو کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل نے اسے انگوٹھی نما کمپیوٹنگ آلہ قرار دیا ہے جو کمپیوٹنگ کے بیرونی آلات سے منسلک ہوسکتا اور ان سے رابطہ رکھ سکتا ہے اور اسے مائیکرو کنٹرولر کی جگہ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…