اسلام آباد(نیوزڈیسک )یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بندر شرارتیں کر نے میں سب سے آگے ہیں جو انسانوں کے بنے کام بگاڑ کر لطف اندوز ہوتے ہیں لیکنبولیویا میں ایک ایسی سگھڑ بندریا بھی مو جود ہے جس نے برتن مانجھنے شروع کر دئیے ہیں۔پیٹی نا می بندریا نے جنگل میں ایک نو جوان کو برتن دھوتے دیکھا اور پھر بس نقل میں ماہر بندریا نے یہ ہنر سیکھ کر اپنے درمیان مو جود اس انسان کا ہاتھ بٹانے کیلئے اس کے برتن مانجھنے شروع کر دیئے۔یہ بندریا اپنے ننھے بچے کو اپنی کمر کے ساتھ لٹکا کر برش کی مدد سے برتن رگڑ،رگڑ کر دھو تی ہے اور اس وقت تک برتن کو صاف کر تی رہتی ہے جب تک وہ چمک نہ جائیں۔ بہانے بنانے والی ماسیاں ہو شیار ہو جائیں، اگر انہوں نے چھٹیاں زیادہ اور کام کم کیا تویہ بندریا ان کی جگہ لینے کو مکمل طور پر تیار ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں